گوجرہ:چوروں کی لوٹ مار متعدد گھروں اور دکانوں کا صفایا
گوجرہ (نمائندہ دنیا )گوجرہ میں نامعلوم چوروں نے محلہ فرید ٹاؤن، احمد آباد ٹاؤن، چک نمبر 363، 361 اور 424 جی بی سمیت دیگر علاقوں میں گھروں اور دکانوں پر دھاوا بول کر لاکھوں روپے کے قیمتی زیورات، نقدی، الیکٹرانکس اور دیگر سامان چوری کر لیا۔
محلہ فرید ٹاؤن کے فرانسس مسیح کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے زیورات اور ہزاروں روپے نقدی چرائی گئی۔ محلہ احمد آباد ٹاؤن میں کا مران حمید کی دکان سے بھی ہزاروں روپے نقدی اور لاکھوں روپے کا سامان چوری ہوا۔ چک نمبر 363 جی بی اور چک نمبر 424 جی بی میں بھی متعدد گھروں اور دکانوں سے نقدی اور قیمتی سامان لے جایا گیا۔