خود کو حساس ادارے کے ملازمین ظاہر کر کے لوٹ مار

 خود کو حساس ادارے کے ملازمین ظاہر کر کے لوٹ مار

ملزم ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں، نقدی اور سامان لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ملز موں نے خود کو حساس ادارے کے ملازمین ظاہر کرتے ہوئے گاڑیاں، موبائلز اور نقدی لوٹ لی۔تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حسن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر انہیں قابو کرلیا اور خود کو حساس ادارے کے ملازمین ظاہر کرتے ہوئے ان سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں، موبائلز، نقدی اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد ملزم دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں