بیوٹیشن اور سلائی کا کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم
سمندری(نمائندہ دنیا)سماجی تنظیم سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے انسٹیٹیوٹ سے بیوٹیشن اور سلائی کا کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے مقررین چودھری محمد اسلم،ملک عمران علی لیاقت میاں شبیر احمد مہالمی ،خواجہ ناصر محمود،حافظ سردارعبدالمالک نے ویلفیئر آرگنائزیشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بچیوں کو ہنر مند بنانا ایک اچھا اقدام ہے جس سے بچیوں کا معاشرے میں مقام بلند ہوتا ہے ۔