لالیاں:سردیوں میں مویشیوں کی منتقلی، مالکان مشکلات کا شکار

لالیاں:سردیوں میں مویشیوں  کی منتقلی، مالکان مشکلات کا شکار

لالیاں (نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب کی جانب سے رہائشی علاقوں سے فوری طور پر مویشیوں کی منتقلی کے لیے اپریشن جاری ہے ، تاہم مویشی مالکان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مالکان کا کہنا ہے کہ۔۔۔

 ان کی روزی روٹی چند کلو دودھ کی فروخت پر منحصر ہے اور سخت سردی اور دھند کے موسم میں جانوروں کو منتقل کرنا ممکن نہیں۔مویشی مالکان نے بتایا کہ مناسب متبادل مقامات، گرم پناہ گاہوں اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث جانوروں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں کے دو مہینے انہیں ریلیف دیا جائے تاکہ وہ مویشیوں کے لیے مناسب انتظامات کر سکیں۔ اور جانور محفوظ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں