جڑانوالہ :ممبر امن کمیٹی تطہیر شاہ کی والدہ کا انتقال ،قُل آج ہونگے

جڑانوالہ :ممبر امن کمیٹی تطہیر شاہ  کی والدہ کا انتقال ،قُل آج ہونگے

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)مرکزی امام بارگاہ\" قصر بتول\"جڑانوالہ کے متولی وممبر تحصیل امن کمیٹی سید تطہیر حسین شاہ کی والدہ محترمہ،انجمن حسینیہ کے جنرل سیکرٹری سید تصدق حسین شاہ کی تائی جان انتقال کر گئیں۔۔۔

مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قل شریف کا ختم آج صبح 9 بجے ان کی رہائش گاہ (میونسپل کالونی)عقب مرکزی امام بارگاہ میں ادا کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں