5 ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے ، جنید نذیرپیپلز کالونی تعینات

 5 ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے ، جنید نذیرپیپلز کالونی تعینات

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے 5 ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیپلز کالونی انسپکٹر جنید نذیر کو تبدیل کرکے پولیس لائن،ایس ایچ او ٹھیکریوالا سب انسپکٹر میاں واجد کو تبدیل کرکے ایس ایچ او پیپلز کالونی،ایس ایچ او سمن آباد انسپکٹر رضوان شوکت کو تبدیل کرکے ایس ایچ او ٹھیکریوالا، ایس ایچ او لنڈیانوالہ انسپکٹر تالش عباس کو تبدیل کرکے ایس ایچ او سمن آباد اورپولیس لائن سے تبدیل کر کے انسپکٹر آفتاب احمد کو ایس ایچ او لنڈیانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں