پیرا فورس کی کارروائیوں کیخلاف انجمن تاجران سٹی کی احتجاجی ریلی
تاجروں پر تشدد، جرمانوں اور مقدمات پر شدید تحفظات، فوری روک تھام کا مطالبہ
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)انجمن تاجران سٹی نے اے سی آفس کے سامنے پیرا فورس کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس حوالے سے تاجر رہنما امین بٹ کی قیادت میں کچہری بازار سے اے سی آفس تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ،مظاہرین نے پیرا فورس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پیرا فورس کی مبینہ پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا۔اس موقع پر امین بٹ نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ پیرا فورس کے تاجروں اور دکانداروں پر تشدد کے واقعات، بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج ہرگز منظور نہیں ،ان کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔