پولیس نے لاپتہ ہونے والی ذہنی مریضہ کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)تھانہ ساندل بار پولیس نے لاپتہ ہونے والی 25 سالہ ذہنی مریضہ کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔۔۔
تھانہ ساندل کے علاقہ میں 25 ذہنی مریضہ کی گمشدگی کا معاملہ ایس ایچ او ساندل بار اور ان کی ٹیم نے گھر سے لاپتہ ہونے والی بولنے سے قاصر ذہنی و مرگی کے مرض میں مبتلا 25 سالہ نمرہ نامی لڑکی کو ٹینکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تلاش کر کے اس کے والدین کے سپرد کر دیا ورثاء کیجانب سے پولیس پیش رفت اور تلاش میں مدد کو سراہا گیا۔