کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ میں ملوث 2ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ میں ملوث دوملزمان گرفتار کرلیاگیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان احتشام اور زین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے کمسن علی حسن کو چھتری والا پارک میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ملز موں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔