کھانے کے پیسے کیوں مانگے ؟ہوٹل مالک پر خنجر سے حملہ

 کھانے کے پیسے کیوں مانگے ؟ہوٹل مالک پر خنجر سے حملہ

ملز موں نے کھانا کھانے کے بعد جھگڑا شروع کر دیا ،دھمکیاں دیتے ہوئے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھانے کے پیسوں کا مطالبہ کرنے پر ہوٹل مالک کو مبینہ طور پر خنجر کے وار کرتے ہوئے لہولہان کردیا گیا۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ذوالفقار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر ان کے ہوٹل سے کھانا کھایا اور پیسے ادا کرنے کی بجائے لڑائی جھگڑا شروع کردیا۔ جبکہ پیسوں کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے اس کے بیٹے کو خنجر سے وار کرتے ہوئے لہولہان کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں