ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کاڈولفن چوک اور عرفان قیصر شیخ پارک کا دورہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل اور سی او ایم سی کے ہمراہ ڈولفن چوک، دریائے چناب کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی کو فوری طور پر مین سرگودھا روڈ سے تجاوزات ختم کرنے اور اطراف کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے ایم این اے کی تجویز پر عرفان قیصر شیخ پارک نزد جنرل بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا اور سی او ایم سی کو پارک کی مکمل صفائی ستھرائی کرانے کے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی