قریبی تعلقات میں دی گئی رقم خوردبرد، ملزم کے خلاف مقدمہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سول لائن میں عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عثمان نے قریبی تعلقات کی بنا پر اس سے بھاری مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی اور مقررہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کر دی۔
رقم کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے دھمکیاں بھی دی تھیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔