جڑانوالہ سٹیڈیم روڈ پر سیوریج پائپ لائن کا کام جلد مکمل کرنے کا شہری مطالبہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ کے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیڈیم روڈ پر سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور سڑک کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
زیرِ تعمیر سڑک کی وجہ سے آمد و رفت میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، جبکہ گڑھوں اور کھلی کھدائی کے باعث حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی چھٹیوں سے قبل سڑک کی مرمت اور بحالی مکمل ہونی چاہیے تاکہ گورنمنٹ گریجویٹ گرلز کالج کی طالبات اور ان کے والدین کو درپیش مشکلات میں کمی آ سکے ۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔