ٹوبہ بار انتخابات: دونوں روایتی گروپوں کے امیدواروں میں کانٹے کامقابلہ متوقع
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے وکلاء کی انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں، اور اس بار دونوں روایتی حریف دھڑوں، اتحاد گروپ اور اتفاق گروپ کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
ڈسٹرکٹ بار کی صدارت کے لیے میاں محمد احسن اور مصور حسین گادھی، نائب صدر کے لیے میاں شاہد محمود اور میاں عمر بشیر، جنرل سیکرٹری کے لیے چوہدری انور گل اور عمر فاروق باجوہ، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے مدثر رسول اور رانا عاطف جاوید، فنانس سیکرٹری کے لیے غلام سرو ربابر اور میاں نجم الحسن عسکری، جبکہ لائبریرین کے لیے چوہدری عبد الخالق اور رانا زین العابدین کے درمیان انتخابی مقابلہ ہوگا۔مجلس عاملہ کے 14 امیدواروں میں سے اتفاق رائے کے ساتھ 10 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔