گوجرہ: 3 بجلی چوررنگے ہاتھوں گرفتار
گوجرہ (نمائندہ دنیا)فیسکو ٹاسک فورس نے تین افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ لیا۔
فیسکو ٹاسک فورس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 334 ج ب کے محمد سرور، محمد یٰسین اور محمد عمران اپنے میٹروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں۔ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کر ملزمان کو بجلی چوری کے دوران گرفتار کیا اور تحریری طور پر تھانہ نواب لاہور کو اطلاع دی، جس پر تھانہ نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔