پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 41لاکھ کے لین دین کا مطلوب ملزم گرفتار
سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر)سندیلیانوالی کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس چوکی بہار شاہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 41 لاکھ 10 ہزار روپے کے لین دین کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
انچارج چوکی بہار شاہ قیصر اشفاق گرو اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کی گشت اور چیکنگ پر مامور تھے کہ اس دوران ایک مشکوک شخص کو روکا گیا۔ پوچھ گچھ اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ گرفتار شخص عرفان حسین، سکنہ تحصیل کبیر والا، کے خلاف ضلع راولپنڈی میں رقم کے لین دین کے تنازع پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پٹرولنگ پولیس نے موقع پر ملزم کو حراست میں لے کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی اور بعد ازاں اسے تھانہ اروتی پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔