ڈی پی او میانوالی کا واں بھچراں پوائنٹ کا دورہ، ہیلمٹ تقسیم
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر واں بھچراں کے جہاز چوک پر قائم ہیلمٹ پوائنٹ کا دورہ کیا۔
ڈی پی او نے شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے اور کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال قانونی تقاضا ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی جان کے تحفظ کی ضمانت بھی ہے ۔ شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔