محکمہ تحفظ ماحولیات ایک سال بعد بھی پلاسٹک بیگزکے استعمال کی روک تھام میں ناکام
پابندی کا اعلان ہوتے ہی فوری کارروائی کی گئی ،ہزار وں بیگز پکڑ کر تلف کئے گئے ،بعدازاں کارروائی سست روی کا شکار ہو کر رہ گئی ،شہریوں نے حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحولیات سرگودھا افسران کی عدم توجہی کے باعث ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی پلاسٹک شاپنگ بیگ کا استعمال نہ رک سکا ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں آلودگی کے خاتمے کے لیے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے محکمہ ماحولیات کو پلاسٹک شاپنگ بیگ کی خریدوفروخت روکنے بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر محکمہ نے شروع میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کلو پلاسٹک بیگ پکڑ کر تلف کیا بعدازاں کارروائی سست روی کا شکار ہونے پر پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خریدوفروخت بھی بڑھ گئی ،دکاندار سامان کے لئے پلاسٹک بیگ استعمال کر رہے ہیں،شہریوں نے حکومت سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔