شاکر نظامی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، ہارون الرشید تبسم

 شاکر نظامی ہمارے دلوں میں  زندہ ہیں، ہارون الرشید تبسم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مجلس تعمیر ادب کے سرپرست ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے صحافی و شاعر شاکر نظامی کی پانچویں برسی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاکر نظامی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

ٍان کے شاگردوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ انھوں نے لفظوں کو حرمت کا چلن دیا۔ نظام جمہوریت کے پلیٹ فارم سے انھوں نے سچ لکھا اور بہت سے مسائل کی نشاندہی کی۔ ہوا کے دوش پر ان کی آواز دور دور تک پہنچتی رہی ، شاکر علی چشتی ،مہر نواز لک ، حافظ نعمان، میاں محمد وقار، اسلم پرنس، ڈاکٹر راسخ اسحاق اور دیگر نے بھی شاکر نظامی کی شخصیت اور خدمات کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں