ملک صہیب احمد بھرتھ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ پر چھاپہ

 ملک صہیب احمد بھرتھ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ پر چھاپہ

ملک صہیب احمد بھرتھ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ پر چھاپہ صوبائی وزیر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا

بھیرہ‘سرگودھا(نامہ نگار‘سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے صبح سویرے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں اچانک چھاپہ مار کر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا۔اس دوران صوبائی وزیر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے فراہم کردہ طبی سہولیات اور ادویات کے بارے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات و سیکشننز کا معائنہ اور انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہسپتال کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ہر شہری کو بہترین علاج معالجہ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں. ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ صوبہ کے کونے کونے میں سہولیات عوام کی دہلیز پر دینے کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے‘ ہمارا عزم بلند اور حوصلہ جواں ہے .انہ وں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی تعمیر و ترقی زور و شور سے جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں