ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد

ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد

ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقادنجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے ڈاکٹرز، نرسز،عملے کو تربیت فراہم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا اور پی ایم اے اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر انتظام گزشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی تربیت کا اکیسواں سیشن/دور ڈاکٹر سکندر حیات واڑئچ (ڈویژنل فوکل پرسن سرگودھا ڈویژن) کی زیر نگرانی مکمل ہوا جس میں ڈاکٹر عدنان اصغر ،ڈاکٹر عائشہ واجد نے خصوصی شمولیت کی اور اپنی قیمتی آرا سے شرکاء کو مستفید کیا۔ تربیت کے اس سیشن میں فیصل رشید ، اور اعجاز احمد بھٹی نے معاونت کی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز سیال نے شرکت کی اور اپنی کارکردگی اور ماحول کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا ،نجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے ڈاکٹرز، نرسز، او ٹی ایز اوردرجہ چہارم کے ملازمین سمیت تقریباً 50 سے زائد افراد کو اس سیشن میں تربیت دی گئی۔ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر سکندر وڑائچ نے کہا کہ ہسپتال کے فضلے کو اکٹھا اکرنے اور ٹھکانے لگانے کا منظم انتظام ہر نجی ہسپتال میں ہونا چاہئیے تاکہ ہسپتال کی حدود میں آنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے عملے کا مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ تربیت کے دوران شرکاء میں فضلے کے تدراک کے حوالے سے کتابچے بھی تقسیم کئے گئے جبکہ تربیتی دور کے اختتام پر تمام شرکاء کو اسناد دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں