ٹو بہ ٹیک سنگھ:سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی ، دکان سیل
ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر قیادت سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔۔۔
جن کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر اصغر آئل شاپ 338 گ ب ٹوبہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دکان کو سیل کر کے چالان مرتب کیا گیا ،جبکہ موقع پر موجود غیر قانونی سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔