شورکوٹ چھاؤنی:سردی میں گیس بحران، شہری پریشان
شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا)شورکوٹ چھاؤنی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق صبح اور شام کے اوقات میں گیس مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہے ، جس کے باعث کھانا پکانا، پانی گرم کرنا اور دیگر گھریلو امور انجام دینا مشکل ہو گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقے کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوڈشیڈنگ ختم کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے۔