ایل پی جی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 ایل پی جی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈسٹرکٹ ڈیفنس آفیسر محمود حسن گل کی زیر قیادت فلنگ سٹیشنوں کی چیکنگ

رجانہ (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایل پی جی ری فلنگ اور آئل کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ڈیفنس آفیسر محمود حسن گل کی زیر قیادت سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں پیرمحل روڈ ٹوبہ پر واقع نزیر پٹرولیم سروس اور جاوید فلنگ سٹیشن کی انسپکشن کی گئی۔

معائنے کے دوران دونوں فلنگ سٹیشنز پر تمام ضروری قانونی دستاویزات مکمل پائی گئیں جبکہ فائر سیفٹی کے انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیا گیا۔دوسری جانب قوانین کی خلاف ورزی پر اصغر آئل شاپ 338 گ ب ٹوبہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دکان کو سیل کر کے چالان مرتب کیا گیا جبکہ موقع پر موجود غیر قانونی سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسن گل نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور آئل کے کاروبار کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں