سدھار:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ تاجروں کو شدید پریشانی

سدھار:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  تاجروں کو شدید پریشانی

پینسرہ (نمائندہ دنیا)سدھار، دھاندرہ اور نیو سبز منڈی عباس پور کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

طویل اور غیر متوقع بجلی کی بندش کے باعث نہ صرف گھریلو معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں بلکہ تجارتی سرگرمیاں بھی مفلوج ہو گئی ہیں۔ نیو سبز منڈی عباس پور کے تاجر اور آڑھتی خاص طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں، جہاں بجلی کی بندش کے باعث سبزی اور پھل جلد خراب ہو رہے ہیں، جس سے لاکھوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے ۔متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے حکومت کو کروڑوں روپے ماہانہ ریونیو حاصل ہوتا ہے ، مگر اس کے باوجود بنیادی سہولت بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں