حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کی بکریاں چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کی بکریاں چور لے نکلے۔
تھانہ ساندل بار کے علاقے میں عباس نامی شہری کی حویلی سے رات کی تاریکی میں ملزمان نے مبینہ طور پر بھاری مالیت کی قیمتی اور نایاب نسل کی بکریاں چوری کرلیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔