کھرڑیانوالہ میں تجاوزات کا خاتمہ ، آمد و رفت آ سان
ریڑھیوں، چھابڑیوں اور غیر قانونی سٹینڈز کو ختم کیا گیا ، خوبصورتی میں اضافہ
بلوچنی (نمائندہ دنیا) روزنامہ دنیا ر کی پورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کھرڑیانوالہ کو ناجائز تجاوزات سے مکمل طور پر آزاد کر دیا گیا ہے ۔ یہ کامیاب آپریشن چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ اشتیاق احمد گوندل اور اے سی جڑانوالہ رنگزیب گورایہ کی نگرانی میں انجام دیا گیا، جس سے کھرڑیانوالہ چوک اور مین بازار کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوئی اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا۔انچارج ٹریفک وارڈن ناصر تتلہ نے ریڑھیوں، چھابڑیوں اور غیر قانونی سٹینڈز کو ختم کر کے رکشہ اور کار اسٹینڈز کو مناسب جگہوں پر منتقل کیا، جبکہ چوک میں موجود پارک کو لائٹنگ کے ذریعے مزید خوبصورت بنایا گیا۔نیو پنجاب میڈیا گروپ کھرڑیانوالہ، معززین علاقہ، سوشل ورکرز اور لیگی ورکرز نے اس شاندار کارکردگی پر چیف آفیسر اشتیاق احمد گوندل، ناصر تتلہ اور انکروچمنٹ آفیسر محمد عارف کی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔