ٹو بہ :سیوریج لائنوں کی بندش، گندے پانی سے شہری پریشان

ٹو بہ :سیوریج لائنوں کی بندش، گندے پانی سے شہری پریشان

پانی کے جمع ہونے سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ، پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی بندش کے باعث گندے پانی نے سڑکوں، گلیوں اور بازاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، جس سے شہری معمولاتِ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔سیوریج کے پانی کے جمع ہونے سے نہ صرف بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے بلکہ پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے ۔ موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوں کو بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ گندے پانی میں سے گزرنے پر گاڑیاں خراب ہو رہی ہیں اور شہریوں کے کپڑے اور جوتے آلودہ ہو جاتے ہیں۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ تعفن اور بدبو کے باعث گھروں میں بیٹھنا بھی محال ہو چکا ہے اور سیوریج کے کھلے پانی میں مچھروں اور مکھیوں کی بھرمار ہو گئی ہے ، جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ بچے ، بوڑھے اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہیں، اور اسکول جانے والے طلبہ کو بھی روزانہ گندے پانی میں سے گزرنا پڑتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج نظام کی فوری مرمت اور نالیوں کی صفائی کا مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ شہری اس عذاب سے نجات حاصل کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں