جڑانوالہ :اسلامک لائرز پینل کامیاب، حامیوں کے بھنگڑے
عارف خان صدر بار جبکہ مہر گلباز لُڑکا سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ، مٹھائیاں تقسیم
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ، جن میں اسلامک لائرز گروپ نے کلین سوئپ کرتے ہوئے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق عارف خان صدر بار جبکہ مہر گلباز لُڑکا سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ۔دیگر منتخب عہدیداران میں سینئر نائب صدر کے عہدے پر شعبان بودلہ، نائب صدر ملک ندیم اقبال، جوائنٹ سیکرٹری شفیق ساجد کاٹھیا، فنانس سیکرٹری شاہد ممتاز، آڈیٹر سید اکرم حسنین شاہ جبکہ لائبریری سیکرٹری کے عہدے پر سیدہ عاصمہ تفسیر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائیں۔انتخابی کامیابی کے بعد نومنتخب عہدیداران اور ان کے حامیوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے ، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور بار کی مضبوطی کے لیے بھرپور اور فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔