اردو کو دفتری زبان کے طور پر رائج کیا جائے :مرکزی جمعیت اہلحدیث

 اردو کو دفتری زبان کے طور پر رائج کیا  جائے :مرکزی جمعیت اہلحدیث

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر اردو زبان کو دفتری زبان کے طور پر رائج کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1973 کے آئین میں طے پایا تھا کہ آئندہ 15 سال کے اندر اردو کو بطور دفتری زبان استعمال کیا جائے گا، لیکن مختلف حکومتیں آئین سے مسلسل انحراف کرتی رہی ہیں، جو کہ ایک عظیم ظلم ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ انگریزی بطور دفتری زبان استعمار کی یادگار ہے اور موجودہ حکمران فوری طور پر آئین پر عمل کرتے ہوئے تمام دفتری خط و کتابت، آرڈرز اور ہدایات اردو میں جاری کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں