چنیوٹ:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، 10لاکھ سے زائد جرمانہ

چنیوٹ:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، 10لاکھ سے زائد جرمانہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔24گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 543 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ، جن پر 10 لاکھ 24 ہزار 580 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے 173 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی جبکہ 25 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔مزید برآں، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 123 چالان کیے گئے اور کم عمر ڈرائیور سمیت دیگر 100 خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے کارروائیوں کے ساتھ آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں