جھنگ میں انسداد پولیو قومی مہم 2 فروری سے شروع ہوگی
پانچ سال تک عمر کے 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع جھنگ میں انسداد پولیو کی قومی مہم 2 فروری سے شروع ہو کر 5 فروری تک جاری رہے گی۔ اس چار روزہ مہم میں پیدائش سے پانچ سال تک عمر کے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسین پلائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیموں کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ ورکرز کی تربیت بروقت مکمل کرنے اور ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے سماجی تنظیموں اور عوامی حلقوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے انسداد پولیو کے اقدامات میں بھرپور تعاون فراہم کریں تاکہ موذی وبا کو جڑ سے ختم کیا جا سکے ۔