چنیوٹ:فوڈٹیموں کی کارروائی 50ہزار روپے کے جرمانے

چنیوٹ:فوڈٹیموں کی کارروائی  50ہزار روپے کے جرمانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صحت دشمن عناصر کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ۔۔۔

 ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے 100 انسپکشنزاورمجموعی طور پر قوانین کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ 38 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس اور 3کلو ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کر کے تلف کرا دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں