خواتین پر تشدد کی روک تھام ، اقدامات جاری :ڈاکٹر نوید عاطف
2025 میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو 600 سے زائد درخواستیں موصول
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل چنیوٹ خواتین پر تشدد اور ہراسگی کی روک تھام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔سال 2025 میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو 600 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں گھریلو لڑائی جھگڑوں کی 265 درخواستوں پر میاں بیوی کی صلح کروا کر طلاق سے بچایا گیا۔
ہراسمنٹ، لین دین اور دیگر معاملات کی 200 سے زائد درخواستیں بھی موصول ہوئیں۔گذشتہ سال 2025 میں سامان جہیز اور بچوں کی حوالگی کی 150 سے زائد درخواستوں پر خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔ خواتین میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ خواتین پر گھریلو تشدد، ہراسانی اور بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے پنجاب پولیس تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس پبلک ایپ اور ایمرجنسی نمبروں کے ذریعے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔