سندیلیانوالی :چوری کی واردات، قیمتی سامان اور نقدی لوٹ لی
چور رات کے پچھلے پہر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے ، مکمل تلاشی لی
سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر)سندیلیانوالی کے نواحی علاقے تھانہ اروتی کی حدود چک نمبر 771 جتی بہادر میں گزشتہ رات چوری کی سنگین واردات نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی۔ نامعلوم چور سہیل عباس کے گھر داخل ہو کر قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے ۔عینی شاہدین اور اہل خانہ کے مطابق چور رات کے پچھلے پہر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور پورے گھر کی تلاشی کے بعد طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لے گئے ۔ واردات کے وقت گھر والے سو رہے تھے ، جس کی وجہ سے کسی کو چوروں کے داخلے کا علم نہ ہو سکا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔