مالکان کو پلازوں کا تکمیلی سرٹیفکیٹ لینے کی ہدایت

 مالکان کو پلازوں کا تکمیلی سرٹیفکیٹ لینے کی ہدایت

بغیر نقشہ منظوری تعمیرات قائم کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر و ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت ریسورس مینجمنٹ کمیٹی برائے میونسپل کارپوریشن کا اجلاس منعقدہوا جس میں چیف آفیسر ملک مرتضی سمیت میونسپل آفیسرز بھی موجود تھے ۔کمشنرفیصل آباد نے شہر بھر میں تعمیرکمرشل پلازہ مالکان سے پلازوں کا تکمیلی سرٹیفکیٹ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بغیر نقشہ منظوری تعمیرات قائم کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے مذبحہ خانوں کے باہر سلاٹرنگ کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کرنے اوربھاری جرمانوں کی ہدایت کی۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی دستیاب اراضی کوکاروباری مقاصد کے لئے بروئے کار لانے کے لئے بھی موثر پلاننگ کی تاکید کی اور کہا کہ خواتین بازار کے قیام کے لئے جگہ تجویز کی جائے ۔کمشنر نے ریونیو میں اضافہ کے لئے اقدامات سمیت دیگر امور کا جائزہ بھی لیا اور میونسپل افسروں کو اہداف تفویض کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں