ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال دورہ خدمات کی بہتری کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، جس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ایم ایس ڈاکٹر الطاف اور دیگر انتظامی افسر بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے پیڈز وارڈ سمیت مختلف وارڈز، مین گیٹ انٹری پوائنٹ اور کینٹین کا جائزہ لیا اور خدمات میں مزید بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔مزید برآں، وارڈز میں رش کے باعث تبدیلی اور بہتر انتظامات کے لیے موقع پر ہی سی او ہیلتھ اور ایم ایس کو ہدایات دی گئیں۔