جھنگ :جدید کیتھ لیب کے پہلے دن 4 انجیوگرافی کیسز
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہسپتال کا دورہ کیا ، عملہ کی حاضری ، ادویات کا جائزہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں جدید کیتھ لیب کا قیام عمل میں آیا ہے ، جو امراض قلب کے مریضوں کے لیے جدید سہولت فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور عملہ کی حاضری، ادویات کے اسٹاک اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو ہسپتال میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں جدید کیتھ لیب نے پہلے ہی دن چار انجیوگرافی کیسز کامیابی سے مکمل کیے ۔ سینئر کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اطہر رؤف رانا نے جھنگ میں پہلی مرتبہ پرائمری پی سی آئی کا پیچیدہ اور مشکل پروسیجر انجام دیا، جس میں دل کی بند شریان کو بروقت کھولا گیا۔ ڈاکٹر رانا کے مطابق اس سہولت کی تنصیب سے عام شہری بھی بڑے شہروں جیسی علاج کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔