طلال چودھری اور ایم این اے بلال بدر کی نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026-27میں وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری اور ایم این اے بلال بدر کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی۔
صدر بار عارف خان جبکہ جنرل سیکرٹری گلباز طارق منتخب ہوئے ، طلال چودھری اور ایم این اے بلال بدر نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور بار کی مضبوطی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری کے حمایت یافتہ پینل نے واضح کامیابی حاصل کر لی۔وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری اور ایم این اے بلال چوہدری کی نومنتخب بار صدر اور جنرل سیکرٹری کی رہائش گاہ آمدپرانہیں اور پوری کابینہ کو مبارکباد دی۔