جڑانوالہ بار الیکشن، ہوائی فائرنگ کرنے پر مقدمہ درج

جڑانوالہ بار الیکشن، ہوائی فائرنگ کرنے پر مقدمہ درج

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے دوران کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کے خلاف دہشتگردی اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد اور جڑانوالہ بار میں اس واقعے کا ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے سخت نوٹس لیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں