علاج میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی:ملیحہ رشید

علاج میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی:ملیحہ رشید

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ ‘ایمرجنسی، ٹراما سنٹر کا تفصیلی معائنہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی ہدایات پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ نئے ہفتے کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی، ٹراما سنٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کی حاضری 100 فیصد پائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی، سی ٹی اسکین اور ایکسرے شعبہ جات میں ادویات کی فراہمی اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے براہِ راست ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز کے رویے کے بارے میں استفسار کیا۔ملیحہ رشید نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ شہریوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمارہ نے گزشتہ ہدایات پر عملدرآمد سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کڑی نگرانی ہے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں