تعلیمی بورڈ ملازمین کیلئے عمرہ اورسپورٹس گالا انعامات کا جائزہ

تعلیمی بورڈ ملازمین کیلئے عمرہ اورسپورٹس گالا انعامات کا جائزہ

قرعہ اندازی سے 14عمرہ ٹکٹ کا اعلان ہوگا، تقریب 17جنوری کو ہوگی

ملتان (خصوصی رپورٹر )ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کا اجلاس زیر صدارت ملک نثار احمدصدر ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان ہوا جس میں ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی، بورڈ ملازمین کے لیے عمرہ قرعہ اندازی اور سپورٹس گالا کے انعامات کی تقسیم کے امور کا جائزہ لیا گیا ۔یہ تقریب 17جنوری کو ہوگی۔ ملک نثار احمد نے کہاکہ بورڈ ملازمین کی فلاح و بہبود، شفاف قرعہ اندازی اور کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ اس موقع پر ملک نثار احمد نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف ملازمین میں یکجہتی اور خوشی کا باعث بنتے ہیں بلکہ ادارے میں مثبت اور صحت مند ماحول کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جنرل سکرٹری شیخ عمران حسین نے کہاکہ ابھی تک یونین نے 140 ملازمین کو عمرے پر بھجوائے چکے ہیں۔اس موقع پر محمد الیاس نوناری میڈیا ایڈوائزر نے کہاکہ مزید ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے 14 بورڈ ملازمین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا اور غیرمسلم بورڈ ملازمین کو موٹر سائیکل دی جاتی ہے ۔اس موقع پر مہر محمد اکبر ،مجاہد حسین بلوچ،محمد جواد نعیم بھٹی ،راؤ عمار اکبر ،چویدری احسان الٰہی ،محمد تیمور،حافظ محمدیحیی خان، ملک حمد رمضان، محمد یونس جٹ ورک،اور محمد عثما ن انصاری بھی موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں