ڈپٹی کمشنر کا نرسنگ سکول کا دورہ،پرنسپل کی بریفنگ

 ڈپٹی کمشنر کا نرسنگ سکول کا دورہ،پرنسپل کی بریفنگ

نرسنگ سکول کی ضروریات کو پورا کرنا ،مثالی درسگاہ بنانا ترجیح :محمد اشرف

 لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف سرکاری امور کی بہتر انجام دہی اور سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ انہوں نے نرسنگ سکول لودھراں کا دورہ کیا، جہاں سکول پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نرسنگ سکول کی ضروریات کو پورا کرنا اور اسے مثالی درسگاہ بنانا میری ترجیح ہے ۔ انہوں نے سکول میں صفائی، ستھرائی اور نظم و نسق پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاسز میں تدریسی امور کا جائزہ بھی لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار اور سہولیات میں بہتری لائی جائے تاکہ طلبہ بہترین تعلیم حاصل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں