مظفرگڑھ کے 494آئمہ کرام میں پے آرڈرز تقسیم
حکومت آئمہ کرام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی :یوسف چھینہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مظفرگڑھ میں آئمہ کرام میں پے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ علی سمیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 494آئمہ کرام میں پے آرڈرز تقسیم کیے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے خطاب میں بتایا کہ مظفرگڑھ سے مجموعی طور پر 600خطیبوں اور آئمہ کرام کی سلیکشن مکمل کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کے آئمہ کرام کو عزت و احترام دینا ہمارا فرض ہے اور حکومتِ پنجاب آئمہ کرام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔تقریب کے اختتام پر آئمہ کرام نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہا اور اسے دینی طبقات کیلئے خوش آئند قرار دیا۔