چناب نگر:دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 6 افراد زخمی
چناب نگر (نامہ نگار )چناب نگر میں شدید دھند کے باعث دو حادثات میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔
پہلے واقعے میں لا ری اڈہ کے قریب ڈمپر، رکشہ اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، جس سے 3 افراد آصف، سکندر اور اظہر علی زخمی ہوئے ، جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔دوسرے واقعے میں ترکھانوالہ روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار آمنے سامنے سے ٹکرائے ، جس میں ثمر عباس، غلام یاسین اور بصری زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔