پٹرول سستا ہو گیا ،جڑانوالہ میں ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہو سکے

 پٹرول سستا ہو گیا ،جڑانوالہ میں ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہو سکے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود جڑانوالہ میں عوام کو مہنگے ٹرانسپورٹ کرایوں کا سامنا ہے ۔

 لاہور جانے والی بعض پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنیز فی مسافر 650روپے تک کرایہ وصول کر رہی ہیں، جس سے شہری شدید پریشان ہیں۔مسافروں نے کہا کہ جب ایندھن سستا ہو چکا ہے تو کرایوں میں اضافہ سمجھ سے باہر ہے ۔ روزانہ سفر کرنے والے طلبہ، مزدور اور عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ طاہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں