کمشنر کا گنگا رام ہسپتال میں سہولیات ، صفائی آپریشنز کاجائزہ

کمشنر کا گنگا رام ہسپتال میں سہولیات ، صفائی آپریشنز کاجائزہ

مریضوں کومکمل رہنمائی ، واش رومز ایریا میں صفائی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے گنگا رام ہسپتال لاہور کی نئی اور پرانی ایمرجنسیز کا دورہ کیا اور صفائی وطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور موسی رضا بھی ہمراہ موجود تھے ۔ ایم ایس گنگارام ہسپتال و سینئر ڈاکٹرز نے بریفنگ دی۔ کمشنر نے ہسپتال میں طبی نگہداشت پروٹوکولز اور انفارمیشن کاونٹرز سے خدمات فراہمی کا جائزہ لیا، انہوں نے واش رومز ایریا کو بھی چیک کیا۔کمشنر مریم خان نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے کہا کہ گنگارام فارمیسی کے باہرمفت ادویات فراہمی جلی الفاظ میں اردو و انگریزی تحریر آویزاں کریں، ہسپتال میں اور خصوصی طور پر واش رومز ایریا میں صفائی معیار کو بہتر کیا جائے ۔ کمشنر نے کہا انفارمیشن و فسیلی ٹیشن کاونٹرز پر سٹاف کو باقاعدہ کریں اور مریضوں کو مکمل رہنمائی دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں