پنجاب بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ،قبول نہیں:ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہور (سیاسی نمائندہ)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025کیخلاف اور 15جنوری کو صوبہ بھرمیں عوامی ریفرنڈم سے آگاہی کیلئے مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید، اور ۔۔
صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید نے پریس کانفرنس کی ۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا صوبائی حکومتوں کا نت نئے ہتھکنڈوں کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بااختیار مقامی حکومتیں قائم نہ کرنا کھلی غیر جمہوری اور عوام دشمن پالیسی ہے ۔ پنجاب حکومت 2015 کے بعد سے بلدیاتی الیکشن کرانے میں ناکام رہی ہے ، جو آئین کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025 کالا قانون ہے جس کا مقصد اختیارات کو عوام کی بجائے بیوروکریسی کے ہاتھ میں دینا ہے ۔جوکسی صورت قبو ل نہیں ۔