ٹھیکریوالا: گلا دبا کر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کے آشنا کو گرفتار کر لیا گیا

ٹھیکریوالا: گلا دبا کر شوہر کو قتل کرنے  والی ملزمہ کے آشنا کو گرفتار کر لیا گیا

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 83 ج ب گلاں میں ڈھائی ماہ قبل اپنے شوہر کو گلا دبا کر قتل کرنے والی ملزمہ اقصی کے آشنا عدیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمہ اقصی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے شوہر 42 سالہ شاہد رضا کو نشہ آور چیز دے کر عدیل کے کہنے پر قتل کیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا انسپکٹر رضوان شوکت بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل کو گرفتار کیا اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں