ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام مرتضی نے چارج سنبھال لیا

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر  غلام مرتضی نے چارج سنبھال لیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام مرتضی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر عملی کام کا آغاز کر دیا۔

محکمہ تعلیم کے افسران اور عملے نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے ۔ماہرین تعلیم نے غلام مرتضی کو مبارکباد دی اور ان کی قیادت میں تعلیمی نظام میں ترقی اور اصلاحات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام مرتضی نے کہا کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے کام کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں